رشتہ داروں کے ہاتھوں پٹرول سے جھلسنے والی خاتون چل بسی

رشتہ داروں کے ہاتھوں پٹرول سے جھلسنے والی خاتون چل بسی

  

بورے والا:(تحصیل رپورٹر) چک 158ای بی میں30سالہ عذرا بی بی پر گھر میں اس کے دیور کی بیٹی طاہرہ بی بی نے گھریلو جھگڑے پر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس سے عذرا کے جسم کا90فیصد حصہ جل گیا تھا جسے نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروادیا گیا تھا ڈی پی او وہاڑی غازی صلاح الدین نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی تھانہ صدر پولیس بورے والا نے وقوعہ کی مرکزی کردار طاہرہ بی بی کو گرفتار کر کے اس کی والدہ سلاں بی بی اور دوبھائیوں طاہر وغیرہ کے خلاف7-A-T-Aکے تحت مقدمہ درج کیا تھا دریں اثنا ڈی پی او وہاڑی غازی صلاح الدین نے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں عذرا بی بی کی عیادت بھی کی تھی اور اس کے علاج معالجے کے لئے سرکاری طور پر ورثا کو یقین دہانی بھی کروائی تھی مگر بدقسمتی سے عذرا بی بی صحت یاب ہونے کی بجائے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح خالق حقیقی سے جاملی۔

جھلسنے والی خاتون

مزید :

ملتان صفحہ آخر -