لیہ کے نشیبی علاقوں میں آپریشن،مشکوک افراد کی بائیو میڑک کے ذریعے تصدیق

لیہ کے نشیبی علاقوں میں آپریشن،مشکوک افراد کی بائیو میڑک کے ذریعے تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ(نمائندہ پاکستان)پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کاتھانہ صدر کے نشیبی علاقوں میں سرچ آپریشن، مشکوک(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
افرادکی بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹرمنظورحسین جھانب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نشیبی علاقوں ،پتن لوہانچ نشیب،پتن سمرانشیب سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا آپریشن میں مقامی پولیس کے علاوہ ایلیٹ پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے حصہ لیا دوران آپریشن مشکوک اشخاص کوحراست میں لے لیاگیا جن کی بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کے بعد رہاکردیاگیا آپریشن کامقصدکسی قسم کی ممکنہ تخریب کاری کی روک تھام تھا۔