سرگودھا ،میلے میں قمار بازی کے اڈوں کا انکشاف ،مذہبی و سماجی تنظیموں کا شدید رد عمل

سرگودھا ،میلے میں قمار بازی کے اڈوں کا انکشاف ،مذہبی و سماجی تنظیموں کا شدید ...

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا میں تفریح میلے میں لگے جوئے کے اڈوں کے خلاف مذہبی، سماجی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جامع مسجد بلاک نمبر 1 کے باہر احتجاج کیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اکرم طوفانی، خالد محمود عارف، مولانا کلیم اﷲ، مفتی شاہد مسعود و دیگر مقررین نے کہا کہ تفریح کے نام پر لگے میلے میں جواء اور فحاشی عروج پر ہے، جس سے نوجوان نسل گمراہ ہو رہی ہے اور ہزاروں لوگ نوسر بازوں کے ہاتھوں نہ صرف لٹ رہے ہیں بلکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس میلے میں لگے جوئے اور فحاشی کے سٹال بند کروانے کی بجائے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ان رہنماؤں نے ارباب اختیار کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر میلے میں لگے جوئے اور فحاشی کے اڈے بند نہ کرائے تو پھر میلے کے باہر دھرنا دیں گے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جوئے اور فحاشی کا یہ مکروہ دھندہ بند نہیں ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر