اشتہاری کو بھگانے کاالزام دوست کیخلاف مقدمہ درج

اشتہاری کو بھگانے کاالزام دوست کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی نائن پولیس نے اشتہاری ملزم کو بھگانے کے الزام میں اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اشتہاری ملزم محمدحفیظ کی گرفتاری کے لئے آئی ایٹ فور میں چھاپہ ماراتوملزم دانش لطیف نے اسے بھاگ جانے میں مدددی۔یوں ملزم پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر