چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پنجاب حکومت نے اپنی نااہلی ثابت کردی،زاہد محمود مزاری

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پنجاب حکومت نے اپنی نااہلی ثابت کردی،زاہد ...

  

مٹھن کوٹ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیرسردار زاہد محمود خان مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کاروائی کے دوران پولیس کے جوانوں کی شہادت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ماضی میں بھی چار آپریشن ناکام ہوئے سہولت کار اور جرائم پیشہ لوگ عوام دشمن اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور روجھان کے کئی علاقوں میں ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے یہ علاقے نوگوایریا بنے ہوئے تھے موجودہ آپریشن میں پنجاب حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا لیکن پاک فوج نے بروقت ایکشن لے کر احسن اقدام اٹھایا ہے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا کریڈٹ پاک فوج اور حساس اداروں کوجاتا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -