محکمہ تعلیم کی نااہلی ،سیت پور کاگرلز سکول 11سال سے ٹیچنگ سٹاف سے محروم

محکمہ تعلیم کی نااہلی ،سیت پور کاگرلز سکول 11سال سے ٹیچنگ سٹاف سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیت پور (نمائندہ پاکستان) 2003 میں اپ گریڈ ہونے والے گورنمنٹ گر لز ہائیر سیکنڈری سکول سیت پور میں 2005میں کلاسوں کے اجرا کا اعلان ہوا لیکن 11سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود یہاں پر ہائیر سیکنڈری کلاسز کو پڑھانے کے لیے ابھی تک سٹاف مکمل نہیں کیا گیاپرنسپل کی عدم تعیناتی کی وجہ سے سکول میں موجود سٹاف صرف تنخواہیں لینے تک محدود ہوگیا ہے جبکہ سکول میں داخل طالبات کو مجبور(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
کر دیا گیا کہ وہ پرائیویٹ اکیڈمیوں میں داخل ہوجائیں باوثوق ذرائع کے مطابق سکول میں ریگولر طالبات کو استانیوں نے پڑھانے سے انکار کر دیا ہے جس بھی کوئی آفیسر سکول کا دورہ کرنے آتا ہے تو طالبات کو امر جنسی طور پر کال کر لیا جاتاہے یہ سب افسران بالا اور موجودہ ہیڈ مسٹریس کی ملی بھگت سے ہورہا ہے جبکہ 11سال کا عرصہ گزرنے کے بوجود پرنسپل اور ٹیچنگ سٹاف کی 15آسامیان خالی ہیں جس کی وجہ سے صورت حال انتہائی تشویش ناک ہوچکی ہے اس وقت گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول میں گریڈ 19کی دوآسامیاں ،5 آسامیاں گریڈ 18 ایس ایس ایس، 4آسامیاں ایس ایس ایس گریڈ 17،ایس ایس ٹی آرٹس ایک آسامی ، ڈی پی ای ایک آسامی، ای ایس ٹی ایک آسامی اور پی ایس ٹی کی ایک آسامی خالی ہے طویل عرصہ گزرنے کے باوجو د ان خالی آسامیوں کو پر نہیں کیا گیا سیت پور کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سئکنڈری سکول میں فوری طور پر ٹیچنگ سٹاف تعینات کیا جائے۔