حنیف عباسی سمیت 8ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 29اپریل تک ملتوی

حنیف عباسی سمیت 8ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 29اپریل تک ملتوی

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)انسداد منشیات عدالت کے جج چوہدری انوار احمد خان نے سابق ایم این اے حنیف عباسی سمیت 08ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں گواہوں کے پیش نہ ہونے پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو حنیف عباسی سمیت تما م ملزمان عدالت میں حاضر تھے مگر طلبی کے باجود گواہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے اے این ایف کے تفتیشی آفیسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ آئندہ تاریخ پر خود گواہوں کو عدالت میں پیش کریں اور گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت ملتوی کردی حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس درج کیا تھا جس میں حنیف عباسی کی ضمانت ہائی کورٹ نے منظور کر لی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -