خان گڑھ،تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے کچہری چوک بند کردیا،ٹریفک جام

خان گڑھ،تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے کچہری چوک بند کردیا،ٹریفک جام

  

خان گڑھ ( نمائندہ پاکستان) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سینٹری وکروں کو چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں ، سینٹری ورکروں نے گند سے بھری ٹرالیاں کچہری چوک میں کھڑی کر کے تین گھنٹے سڑک بلا ک کردی تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اعجاز منیر کی ہٹ ھرمی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ٹی ایم اے میں سینٹری ورکروں کو گزشتہ چار ماہ کی(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

تنخواہیں نہ ملیں ، ایڈمنسٹریٹر اعجاز منیر نے تنخواہوں کی سلپ پر سائن کرنے سے انکار کر دیاتھا جس کی وجہ سے سینٹری ورکروں نے احتجاجا گند سے بھری ٹرالیاں کچہری چوک میں کھڑی کر کے روڈ بلا ک کر دیا جس سے شہریوں سمیت طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ڈی سی اوحافظ شوکت علی نے تین دن تک تنخواہیں ملنے کے اعلان پر سینٹری وکروں نے روڈ کو کھولا ، سینٹری ورکروں کی احتجاج کی وجہ سے شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، گلیوں ،محلوں میں شدید پانی اور گند سے اہلیان شہر شدید پریشان ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -