پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ میں جھلسنے والی خاتون نشتر ہسپتال میں زیر علاج

پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ میں جھلسنے والی خاتون نشتر ہسپتال میں زیر ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر) بوریوالہ میں بھتیجی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ میں شدید (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

زخمی خاتون جو اس وقت نشتر ہسپتال ملتان کے برن وارڈ میں زیر علاج ہے کی آج ڈی پی او وہاڑی غازی محمد صلاح الدین نے عیادت کی اور یقین دہانی کرائی کہ تمام ملزموں کی گرفتاری یقینی بناکر انصاف کی فراہمی کے تمام تقاضے پورے کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ پٹرول چھڑک کر چچی کو آگ لگانے کے واقعہ کی مرکزی ملزمہ طاہر ہ بی بی کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 نے 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا ہے مرکزی ملزمہ طاہر ہ بی بی کے دو بھائیوں محمد عامر اور محمد عرفان کو بھی بوریوالہ کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن سے پولیس کے ماہر افسران تفتیش کررہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر