انتظامیہ کی غفلت، 2کمسن بھائی گندے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

انتظامیہ کی غفلت، 2کمسن بھائی گندے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لنگر سرائے + خان پور بگا شیر (نمائندہ پاکستان) خان پور بگا شیر میں 2 سگے بھائی کے گندے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دم توڑ گئے ورثاء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق خانپور بگا شیر میں سادات کالونی کے رہائشی محمد بلال موہانہ جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا اس (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کے 2 بچے محمد عبید عمر 8 سال اور محمد عمر 6 سال گھر کے سامنے گندے پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے گندے پانی کا تالاب سادات کالونی میں چناب کنکریٹ فیکٹری کے سامنے کافی عرصہ سے بنا ہوا ہے اور علاقہ کے تمام بچے وہاں نہاتے تھے تالاب تقریباً 6 فٹ گہرا ہے۔ اور آج تک تالاب کو بند کرنے کیلئے کوئی انتظام نہ کیا گیا راہگیروں نے ڈوبے ہوئے دونوں مردہ بچوں کو دیکھا جس کی لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں۔ ریسیکو 1122 کو طلب کیا گیا لیکن اس وقت تک بچے مر چکے تھے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو تالاب سے نکالا تھانہ صدر پولیس مظفرگڑھ کی خانپور بگا شیر چوکی کے انچارج اختر حسین عملہ کے ہمراہ موقع پر پہچن گئے ۔ تھانہ صدر مظفرگڑھ کے انچارج ایس ایچ او ادریس خان بھی موقع پر پہنچ گئے اور خاندان کو دلاسہ دیا پورے خاندان میں بچوں کی ناگہانی موت پر کہرام مچ گیا محمد بلال موہانہ بچوں کے والد بچوں کی اچانک موت کا سن کر بے ہوش ہو گیا۔ علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ورثا اور علاقہ بھر کے مکینوں نے احتجاج کیا ہے کہ گندے پانی کے تالاب کو ختم کیا جائے کیونکہ مستقبل میں بھی تالاب کئی اور قیمتی جانوں کو نگل سکتا ہے۔