.قومی ادارے ملکی ترقی و استحکام کی ضمانت ہوتے ہیں،عامرصدیقی

.قومی ادارے ملکی ترقی و استحکام کی ضمانت ہوتے ہیں،عامرصدیقی

  

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)قومی ادارے ملکی ترقی و استحکام کی ضمانت ہوتے ہیں ادارے اگر صحیح کام کریں اور انہیں کام کرنے کے وسائل میسر ہوں تو یقیناًملک کے حالات بدل جائیں گے ان خیالات کا اظہار صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ اشرافیہ کے ادارے دنوں میں ترقی کر رہے ہیں اور قومی ادارے تباہی کے نام پراونے پونے داموں فروخت کئے جارہے ہیں پانامہ لیکس نے حکمرانوں اور اشرافیہ کی لوٹ مار کی مستند دستاویزات دنیا پر آشکار کردیں ملک میں آج بھی ایسا کوئی ہسپتال نہ ہونا جہاں ان حکمرانوں کا علاج ہو سکے انتہائی تکلیف دہ ہے 20 کروڑ عوام کو علاج معالجہ تو درکنار توانائی بحران، مہنگائی، کرپشن نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ملک میں صحت و تعلیم عوام کی دسترس سے دور ہوچکے ملک کے کئی علاقے حالیہ بارشوں سے خصوصا گلگت بلتستان و کشمیر ی عوام لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال سے شدید متاثر ہوئے حکمران قوم سے کئے گئے وعدوں کونبھائیں توانائی بحران کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک کو محفوظ مستحکم بنانے کیلئے فوری آبی ذخائر تعمیر کریں تاکہ عوام محفوظ ہوں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -