چکوال،خودکشی کی کوشش کرنیوالے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،خودکشی کی کوشش کرنیوالے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوآ چوک تھانہ سٹی چکوال میں خود کشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ عبدالرزاق ولد قاسم ساکن مظفر گڑھ نے درخواست دی کہ اس کا بھائی خالق ولد غلام قاسم ، عبدالرزاق ولد بخش چچا زاد بھائی جا رہے تھے کہ اس نے برادرم خالق کو کہا کہ کام احتیاط سے کیا کرو جس کے ہاتھ میں چھری تھی جو اس نے طیش میں آکر وار چھری ا ز خود کیا جو اسے پیٹ پر ناف کے قریب لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا برادرم نے خود کشی کا اقدام کرنے کی کوشش کی سب انسپکٹر نذر عباس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -