ٹریفک آفس اسلام آبادمیں معمولی تلخ کلامی پر شہری کو ’’اندر‘‘ کروادیاگیا

ٹریفک آفس اسلام آبادمیں معمولی تلخ کلامی پر شہری کو ’’اندر‘‘ کروادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(کرائم رپورٹر)’’پہلے سلام پھرکلام ‘‘پرعمل کرنے والی ٹریفک پولیس کا برداشت کامادہ وقت کے ساتھ ختم ہوگیا۔ٹریفک آفس میں معمولی تلخ کلامی پر شہری کو ’’اندر‘‘ کروادیاگیا۔معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز ٹریفک آفس ایف ایٹ فورمیں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی غرض سے آنے والے نوجوان ثاقب عجائب نے پارکنگ میں رش کی وجہ سے نوپارکنگ میں گاری کھڑی کی جس پر اے ایس آئی عظمت حیات نے نوجوان کو گاڑی ہٹانے کاکہا۔تاہم لہجہ اوراندازغلط استعمال کرنے پر نوجوان کا پولیس آفیسر کے ساتھ معمولی تلخی ہوگئی ۔پولیس ملازم نے اپنے اختیارات دکھاتے ہوئے نوجوان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ مارگلہ میں بندکروادیااورمارگلہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر108بھی درج کروادیا۔