تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالی سی ڈی اے ٹیم پر حملہ،مقدمہ درج

تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالی سی ڈی اے ٹیم پر حملہ،مقدمہ درج

  

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیاہے۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کے سپروائزرراجہ اجمل نے پولیس تھانہ شہزادٹاؤن کو بتایاکہ گزشتہ روزمدعی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک شہزادسکیم نمبردومیں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیاتوملزمان اعجازاورفیاض نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -