حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی،ریاض پیرزادہ

حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی،ریاض پیرزادہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔وہ15ویں نیشنل منیز اینڈ وویمن نیٹ بال چمپیئن شپ 2016ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے جو کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی تھی۔وفاقی وزیر نے پاکستان نیٹ بال چمپیئن شپ کے انعقاد کو سراہا۔ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کوقومی و ملی جوش و جذبہ سے کھیلنا چاہیے کیونکہ کھلاڑی ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ کی بدولت ہی کھلاڑی کھیلوں کے میدانوں میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے۔بعدازاں میڈیا پرسنز سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی کھیلیں 2016ء سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں23اپریل سے شروع ہو گی ۔ اسحاق ڈار قائداعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز شاندار طریقے سے منعقد کی جائیں گی اور ان کھیلوں کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی گیمز بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونگی اوراحسن طریقے سے منعقد کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی کھیلوں کے انعقاد سے قومی خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -