تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں کر نا چاہتی، چوہدری محمدسرور

تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں کر نا چاہتی، چوہدری محمدسرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں کر نا چاہتی بلکہ کر پشن کیخلاف تحر یک میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ‘ (ن) لیگ جمہو ریت کی آڑ میں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کو نہیں بچا سکتی انکو حساب دینا پڑ یگا ‘ملک کو بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالوں کو انکے منطقی انجام سے دوچارکر نا ضروری ہو چکی ہے ‘عمران خان پر تنقید کر نیوالے اپنی کر پشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘24اپر یل کو تحر یک انصاف یوم تاسیس پر تاریخ ساز تقریب منعقد کر یگی اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ۔ وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر جوہر ٹاؤن میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے کارکنا ن بھر پور تیاریاں کر یں اور 24اپر یل کو یوم تاسیس کے موقعہ پر صرف لاہور نہیں بلکہ پنجاب بھر سے کارکنان شر یک ہوں گے اور ثابت کر دیں گے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت ہے ‘ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول اور عوامی لیڈر ہیں اور عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر