مہم جو کرتب دکھانے دوران حادثاتی طور پر 4 ہزار فٹ نیچے گرگیا
اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے کے بیس جمپر اور خطروں سے کھیلنے والے مہم جو رچرڈ ہین رکسن نے ایک اور خطرناک مہم کا فیصلہ کیا اور ملک کے 4 ہزار فٹ بلند پہاڑ کے کنارے پر بغیر جالی والے فٹ بال گول پوسٹ لگا کر قلابازیاں کھانے کا کرتب دکھانے کا اعلان کردیا۔ رچرڈ نے اپنے کرتب کا آغاز ہی کیا کہ اچانک پول اکھڑ گیا اور وہ 4 ہزار فٹ بلندی سے نیچے کی طرف گرنے لگا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کو یقین ہوگیا کہ رچرڈ کی موت یقینی ہے۔لیکن کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھا اسے کون چکھے، رچرڈ ایک چٹان سے ٹکرانے سے بال بال بچا اور زمین پر پہنچنے سے قبل ہی وہ اپنا پیرا شوٹ کھولنے میں کامیاب ہوگیا جسے بعد میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا لوگ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ رچرڈ کو معمولی زخم بھی نہ آیا تاہم موت کے خوف سے وہ کچھ لمحوں تک اپنے حواس میں نہ آسکا۔