بانجھ پن سے متاثرہ مرد و خواتین کیلئے جادوائی غذائیں

بانجھ پن سے متاثرہ مرد و خواتین کیلئے جادوائی غذائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’مردوخواتین کی افزائش نسل کی صلاحیت کا ان کی غذائی عادات سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ماں باپ کی غذائی عادات نہ صرف بچہ پیدا ہونے بلکہ زندگی میں بچے کی صحت کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔ جو شادی شدہ جوڑے اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ان کے لیے سائنسدانوں نے چند غذائی اشیاء تجویز کی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ غیرشادی شدہ افراد کو بھی اپنی غذا میں ان اشیاء کو شامل کرنا چاہیے ۔مگرناشپاتی کو غذائی طاقت کا پاورہاؤس کہا جاتا ہے۔ اس میں منرلز، وٹامن، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ ناشپاتی میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔حلوہ کدو ،چقندر،سامن مچھلی،انڈہ،اخروٹ اورانار بانجھ پن سے متاثرہ مرد و خواتین کیلئے جادوائی اثرات رکھتے ہیں ۔