مریخ پر زندگی کی تلاش ،خلائی جہاز نے پہلی تصاویر ارسال کردیں

مریخ پر زندگی کی تلاش ،خلائی جہاز نے پہلی تصاویر ارسال کردیں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصہ قبل سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ مریخ پرپانی موجود ہے اور اس کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں اسی لیے اس پر مزید تحقیق کے لیے خلائی جہاز روانہ کردیا جس نے ایک ماہ بعد خلا سے پہلی تصاویر ارسال کردی ہیں۔یورپین خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز ایکسو مارس کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر انتہائی بہترین اور واضح ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 14 مارچ کو روسی پروٹون راکٹ کو مریخ کی جانب روانہ کیا گیا جب کہ اس پر لگے ہائی ریزولیشن کیمرے نے 7 اپریل کو کام شروع کردیا جس کے بعد وہاں سے بلیک اینڈ وائٹ تصاویرآنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پہلی تصاویر سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ مریخ سے بہتر ڈیٹا جمع کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خلائی جہاز اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو وہ 49 کروڑ 60 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد 19 اکتوبر کو مریخ پر قدم رکھ دے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر