طاہرشاہ کے گانے ’اینجل‘ پرامریکی قونصل خانے کی مزاحیہ ویڈیو

طاہرشاہ کے گانے ’اینجل‘ پرامریکی قونصل خانے کی مزاحیہ ویڈیو

  

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی ٹوآئی گانے سے شہرت پانیوالے طاہر شاہ کے نئے گانے ’اینجل ‘ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ، پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اس گانے کولاکھوں مرتبہ دیکھا اور سناگیا جبکہ کراچی میں امریکی قونصل جنرل بھی کسی سے پیچھے نہ رہا۔امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر ویڈیوجاری کرتے ہوئے لکھاکہ ’ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے بعد طاہرشاہ کے تازہ گانے ’اینجل‘ نے امریکی قونصل خانے کے امریکی ملازمین کی بھی توجہ حاصل کرلی لیکن ان کا ردعمل نہایت مزاحیہ تھا۔ایک نے کہاکہ ’یہ بہت زیادہ ارغوانی ہے‘۔ایک خاتون ملازم نے کہاکہ ’یہ خوبصورت جگہ ہے‘۔ایک اور خاتون نے کہاکہ ’یہ کیا ہورہاہے‘۔کسی نے پوچھاکہ ’کس کی شادی ہے‘۔ ’طاہرشاہ کا لباس کسی شہزادی کی طرح ہے‘’ اس کے پروں کو کیا ہوا‘،’غریب بچہ۔۔۔جیسے وہ چاہ رہاہوکہ یہاں سے نکالو‘’اردومیں مین کائینڈ کیاہے‘۔ایسے ہی طرح طرح کی مزاحیہ باتیں کی گئیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -