کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بنانیوالا انتہائی چھوٹا ٹربائن تیار

کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بنانیوالا انتہائی چھوٹا ٹربائن تیار

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی تیاری اور انجینئرنگ سے وابستہ مشہور کمپنی جنرل الیکٹرک کے گلوبل ریسرچ ڈپارٹمنٹ نے ایک میز پر سمانے والا ٹربائن تیار کیا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بجلی بناکر 10 ہزار گھرانوں کو روشنی فراہم کرسکتا ہے۔ میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق ٹربائن، سپر کریٹکل کاربن ڈائی آکسائیڈ سے چلتا ہے جسے 700 درجے سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر بلند دباؤ کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس طرح اندر جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ مائع اور گیس کے درمیان رہ کر باکفایت انداز میں بجلی بنائی جاتی ہے یعنی یہ 50 فیصد حرارت کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے فالتو گیس لے کر اس سے صاف اور مؤثر بجلی بنائی جاسکے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر