دنیا کی سب سے چھوٹی تصاویر نقش کرنیوالا برطانوی مصور

دنیا کی سب سے چھوٹی تصاویر نقش کرنیوالا برطانوی مصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی مصور گراہم شارٹ اپنے ہاتھوں سے دھات پر اتنی چھوٹی تصاویر کاڑھتے ہیں کہ صرف وہ مکمل خاموشی میں ہی ممکن ہے۔ اس کے لیے وہ رات کو جاگ کر کام کرتے ہیں اور مسلسل مشق سے اپنے دل کی دھڑکن کو سست کرکے دودھڑکنوں کے درمیان تصاویر بناتے ہیں۔گراہم کو دھاتی ٹکڑوں پر ہاتھ سے تصاویر کاڑھنے کا غیرمعمولی ملکہ حاصل ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سونے کے ایک موٹے ورق پر ملکہ برطانیہ کا خردبینی پورٹریٹ تیار کیا ہے جو اتنا مختصر ہے کہ سوئی کے سوراخ میں سماسکتا ہے۔وہ مسلسل مشق سے اپنے دل کی دھڑکن سست کردیتے ہیں اور دو دھڑکنوں کے درمیان تصویر بناتے ہیں تاکہ ہاتھ میں لرزہ نہ آئے۔ اس طرح مکمل سکون میں ہی یہ تصاویر بنائی جاتی ہیں۔