چارسدہ ،یوسی ایم سی 4 ،چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

چارسدہ ،یوسی ایم سی 4 ،چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) یونین کونسل ایم سی 4کے چیئرمین حاجی رفیع اللہ کے خلاف کونسل کے ا راکین نے تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ضلع کونسل میں اپو زیشن لیڈر قاسم علی خان محمد زئی کی کو ششیں بارآور ثابت ہو گئی ۔ہاؤس کے متفقہ فیصلوں کے مطابق حلقے کے عوام کی حدمت یقینی بناؤنگا ۔ حاجی رفیع اللہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل میں اپو زیشن لیڈر قاسم علی خان محمد زئی کی کو ششوں سے ایم سی فور عمر آباد وارڈ 11کے چےئرمین حاجی رفیع اللہ کے خلاف کونسل کے ا راکین نے تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ۔ ڈسڑکٹ کونسل میں اپو زیشن لیڈر قاسم علی خان محمد زئی نے ایم سی فو ر کے چےئرمین حاجی رفیع اللہ اور کونسل کے دیگر ممبران ا سد خان ،وقاص خان ،اصغر علی ،مراد علی ،محمد وکیل ،ایوب ، یوتھ کونسلر عدنان ،خواتین کونسلر ز زرنوشہ ،فرزانہ اور اقلیتی کونسلرز شیری جمیل کے مابین تمام غلط فہمیاں ختم کئے۔ آڈت کمیٹی کے چےئرمین اسد جان نے قاسم علی خان محمد زئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی یقین دہانی اور سیکرٹری کے کلےئرنس سے ان کے تحفظات دور ہو گئے ہیں۔اس موقع پر چےئرمین رفیع اللہ نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ہاوس کے متفقہ فیصلوں کے مطابق حلقے کے عوام کی حدمت اور ترقیاتی کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بلدیاتی کونسلروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کونسل کے ممبران کیلئے اعزازیہ منظور کیا جائے جس پر وہ روز مرہ کے اخراجات اور دیگر امور سر انجام دے سکے ۔ انہوں نے کہاکہ گرمی کا موسم شروع ہو چکا اور گلی کوچوں میں مچھروں کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے صوبائی و ضلعی حکومت سے مطالبہ کہ اس حوالے سے فوری طور پر مچھر مار سپرے کا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -