ڈیرہ ،گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ،ماموں جاں بحق ،بھانجا بچ گیا

ڈیرہ ،گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ،ماموں جاں بحق ،بھانجا بچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعے پر موٹرسائیکل پرآنیوالے ماموں بھانجے پردومسلح افرادکی فائرنگ‘ماموں جاں بحق ہوگیا‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدودمیں سمیع اللہ استرانہ ولدنصراللہ استرانہ سکنہ منگل اوراسکاماموں علاؤالدین استرانہ ولدشمش الدین سکنہ استرانہ موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ منگل موڑکے قریب پہلے سے موجوددومسلح افرادنے ان پرفائرنگ کردی جس سے ماموں نصراللہ استرانہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ بھانجابال بال بچ گیا۔تھانہ چودھوان میں سمیع اللہ استرانہ نے اس واقعہ کی دعویداری قتل کی دفعہ کے تحت اکرام استرانہ ولدامیرمحمداورہستی خان استرانہ ولدبہاول خان سکنائے منگل پرکی ہے اورکہاہے کہ انکی مخالف فریق سے سابقہ لڑائی جھگڑے کاتنازعہ چلاآرہاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر