بنوں ،دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ،3 زخمی

بنوں ،دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ،3 زخمی

  

بنوں(نمائندہ پاکستان)بازار احمد خان کے قریب واقع سید آباد میں دیوار گرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ تین زکمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں ایک کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے کے جی این منتقل کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں عصر کی نماز کے بعد اچانک طوفانی ہوائیں چلنے لگیں جس سے تمام نظام درہم برہم ہوگیا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا اس دوران بازار احمد خان کے علاقہ سید آباد میں مبینہ طور پر بجلی کی تاریں ایک چھپر پر گرنے سے برآمدے کی دیوار گرنے سے چار بچے دیوار کی زد میں آگئے جن میں سے پانچ سالہ بچہ سراج ولد نصیب سکنہ سید احمد آباد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ سالہ وسیم ولد اسلم سکنہ سید احمد آباد،چھ سالہ شازیہ دختر حکیم نیاز حنیف آباد اور پانچ سالہ نازش دختر رحم نیاز زخمی ہوئیں جن میں سے نازش کو تشویشناک حالت میں خلیفہ گلنواز میموریل ہسپتال مذید علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -