شہری کو جعلی چیک دینے پر قومی بیداری پرچم کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج

شہری کو جعلی چیک دینے پر قومی بیداری پرچم کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج

پشاور (کرائمز رپورٹر)شہری کو جعلی چیک دینے پر قومی بیداری پرچم کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بیداری پرچم کے چیئرمین شفیع الرحمن خٹک ولد خان مست سکنہ جٹہ اسماعیل خیل کرک نے کرک کے رہائشی محمد ایاز سے قرض حسنہ کے طور پر ایک لاکھ روپے لئے تھے ، جب محمد ایاز نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو شفیع الرحمن خٹک نے انہیں ایک لاکھ کا چیک دیا جو سنہری بینک صدرمیں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک باونس ہوگیاجس پر کرک کے رہائشی محمد ایاز نے تھانہ غربی میں شفیع الرحمن خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دے دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز مقدمہ نمبر 473 بجرم 489 ایف کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غربی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر