خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام مثالی ہے ، اختیارات منتقل کر دیئے ہیں ، عنایت اللہ

خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام مثالی ہے ، اختیارات منتقل کر دیئے ہیں ، عنایت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مینگورہ (بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواکابلدیا تی نظام دیگر صو بوں کی بہ نسبت مثالی ہے انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کبل میں جنرل بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اس کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ کی فراہمی کا بھی اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لو گوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں بلدیاتی نظام کے تحت 30ارب روپے تقسیم کی گئی ہے اور آئندہ سال 45ارب روپے مزید دئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں کبل تحصیل کونسل ہال میں تحصیل کونسلران اور دیگر مشران سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دی گئی ہے اور اس نظام کے تحت تمام مسائل ومشکلات گھر کی دہلیز پر حل ہو گی اس موقع پر انہوں نے کبل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حدود میں جنرل بس اسٹینڈ جو 30کنال پر مشتمل ہو گا اور سبزی منڈی جو 10کنال پر مشتمل ہو گا کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ ADPمیں شامل کرنے کا اعلان کیا،تقریب سے تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی اور اسپیکرانجینئرحنیف خان نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر جما عت اسلامی ضلع سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان اور ضلعی جنرل سیکرٹری حا فظ اسرار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹربلدیات کے علاوہ دیگر مشران بھی مو جود تھے۔