ریسرچ سنٹر کے قیام سے ترقی کا دور شرو ع ہوگا ،ظاہر شاہ

ریسرچ سنٹر کے قیام سے ترقی کا دور شرو ع ہوگا ،ظاہر شاہ

  

مردان(بیو رورپورٹ) مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی میں ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ سنٹرکا افتتاح،سنٹر کاافتتاح مختلف شعبوں کا اہم ضرورت اورصنعت و زراعت کا دیرینہ مسئلہ تھا۔جس سے مردان کے عوام پر ترقی اور کامیابی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ماربل پراڈکٹ اور زراعت پیشہ افراد کے پھلوں ،سبزیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سنٹر پیداوار میں اضافے اور معیار کے باعث بنے گا ۔جدید طرز اور طریقوں سے دونوں شعبوں میں جدت پیدا ہوگی۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب مردان چیمبر میں منعقد ہوا۔جس میں ظاہر شاہ خان صدر مردان چیمبر کت ہاتھوں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ سنٹر کاباقاعدہ افتتاح ہوا۔ تقریب میں مردان چیمبر کے ممبرز ایگزیکٹیو، تاجر برادری کے رہنماوں کے علاوہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے اوریک ڈپیارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر، طارق محمود ڈپٹی ڈائریکٹر اور لیگل ریسر چ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان LRIP))کے ڈائریکٹر معظم بٹ ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ریسرچ اورڈویلپمنٹ سنٹر مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور (LRIP)کے باہمی تعاون اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ اس سنٹر کے قیام سے مردان میں ماربل گرینائٹ ، سبزی اور پھلوں کی جو وافر مقدار ہے پر ریسرچ کرنا اور اس کے بہتری کے لیے مزیداقدامات جو وقت کی اہم ضرورت ہے کرنا ہے۔ اس سنٹر کے قائم اور فعال ہونے سے علاقے میں ترقی کا ایک دور آئے گاکیونکہ جو ماربل اور گرینائٹ یہاں سے ملک کے دوسرے علاقو ں یا بیرونی ملک بھیجا جاتا ہے وہ اس معیار کا نہیں ہوتاکہ وہ دوسرے صوبوں یا باہر کے ممالک کے ماربل پراڈکٹ کیساتھ مقابلہ کرسکے اسی طر ح یہ علاقہ سبزی اور پھلوں کے پیداوا ر کے لیے بھی موزوں ہے مگر یہاں کے کاشتکار /زمیندار کاشتکاری کے جدید طریقوں سے نہ واقف ہے جسکی وجہ سے یہاں کی کاشت دوسروں صوبوں کے مقابلے میں کم ہے یا مارکیٹ میں مقابلے کے لیے موزوں نہیں تھی۔ظاہر شاہ صدر MCCIنے اُمید ظاہر کی AWKUMاورLRIPکے باہمی اشتراک سے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں کام کرنے سے علاقے کے جو اشیاء ہے ان کو جدید اُصولوں پر استوار کرنے میں بڑی مدد ملے گی جس سے علاقے کے اشیاء جس میں ماربل ، سبزی اور پھل قابل ذکر ہے کو جدید طریقوں پر استوار کرنے اور باہر کے ممالک کے مارکیٹیوں میں مقابلے کے قابل بنائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -