رستم میں اندھے قتل کا سراغ ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

رستم میں اندھے قتل کا سراغ ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم( نمائندہ پاکستان ) ڈی ایس پی رورل اخترازخان اور ایس ایچ او فضل شیر خان نے تھانہ شہبازگڑھی میں کامیاب کاروائیوں کے بعد میڈیا کو بتایا کہ 22فروری 2016کو نواحی علاقہ بہرام خیل شہباز گڑھی میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں مرادعلی ولد سرفراز خان کو قتل کردیا اس آندھے کا سراغ لگانا اور اصل ملزمان کو گرفتار کرنا شہباز گڑھی پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا پولیس نے مسلسل 52دن انوسٹی گیشن کرتے ہوئے اصل ملزم ہاشم علی ولد حسین خان کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا جس نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ۔ دوسری کاروائی کے دوران تین ملزمان نے پشاور باڑہ سے رستم 5کلو اعلیٰ کوالٹی کے چرس سمگل کرتے ہوئے تھانہ شہبازگڑھی کے پولیس نے اسوقت پکڑ لئے جب تھانہ شہباز گڑھی کے ایس ایچ او فضل شیر خان کو ایک مخبرنے اطلاع دی کہ ایک ڈاٹسن نمبری PP-3911مردان کی طرف سے تھانہ شہبازگڑھی روڈپر رستم جارہا ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے مذکورہ ڈاٹسن کو روکا تلاشی کے دوران ڈاٹسن کے خفیہ خانوں سے چرس کے ایک ایک کلو گرام کے پانچ پیکٹ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتا ر کرلئے اور بغیر کاغذات کے ڈاٹسن کو بھی حراست میں لیا گیاتفتیش کے دوران ملزمان شیر محمد ولد سعادت خان، کاشف ولد تازہ گل اور رفاقت اﷲ ولد میر حمزہ ساکنان باڑہ پشاور نے پولیس کو بتایا کہ ہم یہ چرس پشاور باڑہ سے محمد فاروق ولد سدر خان سکنہ تاشقند رستم کو لے جارہے تھے۔تیسرے واقعے میں تھانہ شہبازگڑھی کے پولیس نے نواحی علاقہ گڑیالہ کے مشہور بدنام زمانہ بھتہ خور ضابط ولد راجدعلی خان کو گرفتار کرلیا جو تھانہ شہباز گڑھی کے علاوہ تھانہ رستم کو بھی قتل ،چوری کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔اس کے ساتھ مشہورمنشیات فروش وقارالملک ولد سید آمین خان سکنہ بالاگڑھی پر پولیس نے ایک مخبر کے اطلاع پر چھاپہ مارکر ان کے قبضے سے 700گرام چرس اور 15گرام ہیروین برآمدکرلی۔تھانہ شہبازگڑھی کے ایس ایچ او فضل شیر خان نے شک کی بنیاد پر نزد مہاجر کیمپ میں ایک مہاجر نادر خان ولد بہادر خان کی تلاشی لی جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بیا یا تھا پولیس نے گرفتار کرکے دفعات 419/420کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔ علاقہ معززین کے شکایات پر پولیس نے عریانی اور مخاشی مہم کے دوران درجنوں موبائل رنگ ٹون شاپس پر چھاپے مارکر ان کے کمپیوٹرز چیک کئے اور غیر اسلامی مواد رکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی۔۔۔