پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ،مجاہد خان

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ،مجاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخشالی (نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مجاہد خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ہر چیز ( معدنیات،کویلہ،تیل ) کے علاوہ دیگر عمدنی والے چیزوں سے مالا مال ہے لیکن اس بد قسمت ملک کو 69سال میں مخلص قیادت نہیں ملا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی خٹہ خٹ کوترپان اور باریکاب میں الگ الگ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ بے شک غفار خان بابا ،ولی خان بہت مخلص شخصیات ہیں لیکن اس کے آخری نسل نے اپنے آباو اجداد کے ناموں کو زندہ درگور کر دیا عاطف خان نے کہا کہ موجودہ وقت PK30میں سات کروڑ کی لاگت کی سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ آئندہ دو ماہ میں چار کروڑ کے دیگر ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہو جائے گا اور ساتھ ہی پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے پورے پی کے 30میں سٹریٹ لائٹس ،باتھ رومز ،اور گجرات میں گرلز ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ مردان میں وومن یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا اور بلڈنگ کی مکمل ہونے تک کرایے کی بلڈنگ میں تعلیم کا سلسہ جاری رہے گا موصوف نے اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پولیس کے لئے اسلحہ اور بلٹ پروپ جیکٹس میں دو کروڑ روپے کے گھپلوں میں پی ٹی آئی کے کوئی بھی شحص کا نام شامل نہیں بلکہ سابقہ وزیر اعلی حیدر خان ہوتی کے بھائی غزن خان ہوتی اور بھانجہ کل تک نیب کے حراست میں تھے انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا قائد عمران خان اور دیگر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کرپشن سے بلکل پاک ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے قائد ہر وقت احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرنے کو کہتے ہیں انہوں PMLNپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو بزرگ سمجھنے اور ظاہر کرنے والوں کا پنڈورا پانامہ لیکس نے کھلا کر دیا اور وہ دن دور نہیں کہ پاکستانی عوام کو ان بزرگوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو جائے گا ۔