، اسکولز بجٹ،20 فیصد رقم فرنیچر کی خریداری پر خرچ کی جاتی ہے،نثار کھوڑو

، اسکولز بجٹ،20 فیصد رقم فرنیچر کی خریداری پر خرچ کی جاتی ہے،نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اسکولز کے لیے مخصوص بجٹ میں سے 20 فیصد رقم فرنیچر کی خریداری پر خرچ کی جاتی ہے ۔ اسکولز کو ضرورت کے مطابق نیا فرنیچر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن امتیاز احمد شیخ کی تحریک التواء پر بیان دیتے ہوئے کہی ۔ امتیاز احمد شیخ نے اپنی تحریک التواء میں کہا کہ خیرپور کے نزدیک گورنمنٹ ہائی اسکول وڈا مہیسر فرنیچر سے محروم ہے اور اخبارمیں تصویریں شائع ہوئی ہیں کہ بچے زمین پر بیٹھ کر امتحان دے رہے ہیں ۔ یہ وزیر اعلیٰ سندھ کا ضلع ہے ۔ اگر اس ضلع کی یہ حالت ہو گی تو دیگر اضلاع میں کیا ہو گا ۔ سینئر وزیر تعلیم نے کہا کہ اخبار کی رپورٹ غلط ہے ۔ انہوں نے مذکورہ اسکول کی تصویریں بھی ایوان کو دکھائیں اور کہا کہ یہاں فرنیچر موجود ہے ۔ اس پر محرک نے اپنی تحریک التواء پر زور نہیں دیا ۔