، ملازمین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وائس چانسلرجامعہ اردو

، ملازمین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وائس چانسلرجامعہ اردو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( رپورٹ: راجہ عمران )ملازمین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ یہ بات وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی (مولوی عبدالحق کیمپس) ڈاکٹر سلمان ڈی نے جمعرات کو یونیورسٹی میں غیر تدریسی ملازمین کی حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دیگر اساتذہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر غیر تدریسی عملے کے نومنتخب صدر جاوید نیاز اور جنرل سیکریٹری مدد علی آگریو نے بھی خطاب کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان ڈی نے کہا کہ غیر تدریسی عملے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس میں ملازمین کے سنیارٹی سالانہ لیو انکیشمنٹ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر تقرری، رہائشی اسکیم کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحق کیمپس میں تزئین و آرائش اور سمینار ہال کی توسیع کے حوالے سے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ غیر تدریسی ملازمین کے نومنتخب صدر جاوید نیاز نے کہا کہ عبدالحق کیمپس کے مسائل کے لئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ ملازمین کی ترقی کے حوالے سے تاخیر کا شکار ہیں۔ انہیں جنگی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیمپس میں میڈیکل سینٹر کا قیام جلد عمل میں لایاجائے گا۔ اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکریٹری مدد علی آگریو نے کہا کہ ہمیں عبدالحق کیمپس کے ملازمین نے دو سال کے لئے منتخب کیا اور ہم ان کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ یومیہ اجرت فکس تنخواہ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کروائیں گے اس کے علاوہ جامعہ کے قوانین کے مطابق نئی تقرریوں ملازمین کے لواحقین کو ترجیح دی جائے گی اور اس ضمن میں سرکاری قاعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔