دیرپا امن کے قیام کیلئے پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات رہے گی ، میجر جنرل نادر خان

دیرپا امن کے قیام کیلئے پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات رہے گی ، میجر جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان ) جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان نے کہا ہے کہ عوامی مفادات اور دیر پاء امن کے پیش نظر پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن مین تعینات رہے گی گذشتہ روز سکاوٹس چاونی تیمرگرہ میں پاک آرمی کے زیر اہتمام گرینڈ امن جرگہ کے دوران علاقائی عمائدین سول اداروں کے مشران اور منتخب ناظمین سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ملٹر ی کورٹ کا قیام آرمی کے ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع ،ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ وزیر ،ڈی پی او قاسم علی خان،ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان ،ایم پی اے بخت بیدار خان،ضلعی و تحصیل کونسلران اور اعلیٰ فوجی افسران،سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے میجر جنرل کا کہنا تھا کہ لوئر دیر میں امن و امان کے قیام کا سہرا پاک آرمی سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور علاقہ کے غیور مشران کو جاتا ہے انہوں نے اہلیان علاقہ کی جانب سے پاک فوج کیساتھ بھر پور تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کیا اپنے الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حالات کافی بہتر ہو گئے ہیں اور پاک آرمی نے گذشتہ چند سالوں کے دوران پولیس کے چھ ہزار سے زائد اہلکاروں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جو تربیت دی ہے اس کے بہت اچھے ثمرات ملے گے انہوں نے کہا دہشت گردی سے نمٹنا ایک چیلنج تھا جس میں عوام قومی لشکر اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہم سرخروں ہو گئے ہیں اور ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب کوئی بھی مائی کا لعل ہمارے علاقہ کے امن و امان کو خراب کرنے کی جرء ات نہیں کر سکتا جنرل نادر نے کہا کہ اب بھی اگر کسی نے ہمارے اداروں یا عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو چن چن کر ایسے افراد کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ فوج ملاکنڈ میں جگہ جگہ موجود رہے گی اور کہا کہ تمام ادارے اپنا کام بخوبی سرانجام دیتے رہیں انہیں جہاں کہیں بھی فوج کی ضرورت پڑے گی فوج عوام کے خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ جس طرح فوج نے دہشت گردی کے بعد سیلاب اور پھر زلزلہ میں عوام کا ساتھ دیا اسی طرح اداروں کی بحالی فعالی اور امن و امان کو مضبوط بنانے کیلئے پاک فوج کے جوان ہمہ وقت تیار رہے گے