جندول ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی مہم کا آغاز

جندول ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی مہم کا آغاز

جندول(نمائندہ پاکستان ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمر باغ میں منتخب ناظمین کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز ، رضا ء کاروں نے مدتوں کا گند صاف کر لیا ، ہسپتال کے 120کلاس فور ملازمین پر ڈیوٹی نہ کرنے کے سخت اعتراضات بھی ہوئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی کے منتخب تحصیل کونسلرو چیئر مین ہیلتھ کمیٹی سربلند خان ،ناظم ویلیج کونسل ثمر باغ فضل حیات ،ناظم علی شیر محمد رحیم سمیت مختلف ویلیج کونسلز کے ناظمین نے رضاء کاروں کو ساتھ لیکر دیر لوئر کے دوسرے سب سے بڑے اور اہم ہسپتال ثمر باغ میں صفائی مہم کا آغاز کیا اس موقع پر انچارج ہسپتال ڈاکٹر دلاور خان بھی ان کے ساتھ تھے اور صفائی مہم میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا میڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے ناظمین نے ہسپتال میں تعینات ایک سو بیس کلاس فور ملزمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ان کا کہنا تھا کہ اتنے سارے ملازمین کی موجودگی کے باوجود کسی بھی ملازم نے جاڑوں کو ہاتھ لگا کر صفائی کرنے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے ہسپتال غلاظت کا ڈھیر بن گیا تھا ناظمین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ یہاں پر صفائی کیلئے کرسچن عملہ تعینات کیا جائے اور پہلے سے تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹیوں کا پابند بنایا جائے ناظمین نے اس سلسلہ میں ہسپتال انچارج کیساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور مذکورہ معاملہ صوبائی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر