ہنگو ،تحصیل ٹل سے اسلحہ کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہنگو ،تحصیل ٹل سے اسلحہ کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ٹل میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ موٹر کار کی خفیہ خانوں سے 9رپیٹر اور 18چارجر برآمد۔2سمگلرز گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹل انسپکٹر امجد حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کے روزتحصیل ٹل کے علاقہ تور غر میں سپیشل ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر BC8701پشاور کی چیکنگ کرتے ہوئے موٹر کار کی ڈگی سے 9عدد رپیٹر اور 18چارجرز کو برآمد کر کے دو ملزمان زیارت خان اورضابت خان سکنان کرم ایجنسی کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ ٹل امجد حسین نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ تحصیل ٹل علاقہ تور غر سے علاقہ غیر سمگل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -