صوابی ،گدون امازئی میں 23 کنال پر پوست کی کاشت تلف

صوابی ،گدون امازئی میں 23 کنال پر پوست کی کاشت تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ) افیون کی فصل کی کاشت کے مشہور علاقہ گدون آمازئی کے مواضعات منگل چائی، چنئی دالوڑی، دیول گھڑی بالاو پایاں و دیگر پہاڑی علاقوں میں 23کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کو اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ مال اور پولیس کے آفسران کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے تلف کر دیا دیگر علاقوں میں بھی کاشت شدہ پوست کے فصل کو تلف کیا جائیگا سن1983تک ضلع صوابی کے علاوہ پہاڑی دو ر افتادہ علاقہ گدون آمازئی میں ہزاروں کنال اراضی پر ہر سال پوست کی فصل کاشت کی جاتی رہی لیکن جب عالمی سطح پر افیون ، ہیروئن اور دیگر منشیات میں استعمال ہونے پراس پر پابندی لگا دی گئی تو اس پر پاکستان میں بھی عملدر آمد شروع ہو گیا۔اور گدون سمیت ضلع بھر میں سن1984سے افیون کی کاشت مکمل طور پر بند ہو گئی تاہم بعض علاقوں میں گدون کے علاوہ نارنجی کے علاقے بھی شامل ہیں میں اب بھی چند کنال اراضی پر یہ فصل کاشت کی جاتی ہے۔ لیکن پولیس اور انتظامیہ برو قت کارروائی کر کے اس کو تلف کیا جا تا ہے۔سن1984میں افیون کی کاشت پر پابندی لگنے کے خلاف گندف خوڑ (گدون) میں اے این پی ، جے یو آئی ، پی پی پی ، مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو ئے تھے بعد ازاں ضلعی سطح پر صوابی چوک میں ایک بڑا جلسہ ہوا جس سے اے این پی کے مرحوم سر براہ خان عبدالولی خان نے خصوصی خطاب کیا تھا ۔ اس وقت کے وزیر اعظم محمد خان جونیجو نے گدون اور صوابی کے عوام کو افیون کے متبادل روزگار دینے کے لئے چار سو کارخانوں پر مشتمل گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان کیا اور اس کے لئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ آفتا ب احمد خان شیر پاؤ نے مراعات حاصل کئے اور کارخانے چلنے لگے۔لیکن بعد ازاں ن لیگ کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد یہ مراعات واپس لے لی گئی اور کار خانے آہستہ آہستہ بند ہونے لگے۔ ڈی آئی جی مردان ریجن محمد طاہر خان اورڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان کی نگرانی میں اے سی ٹوپی ارشد خان، محکمہ مال کے ریونیو سٹاف ، گر آور ، حلقہ پٹوار، ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد خان ، ضلع بھر کے پولیس آفسران ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف و دیگر اہلکاران نے اس مہم میں بھر پور شرکت کرکے علاقہ گدون میں زیر کاشت افیون کو تلف کر دیے۔علاقہ گدون میں منگل چائی ،دالوڑی ،چنی و دیگر آس پاس پہاڑوں علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے افیون کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے تقریباً23کنال پر زیر کاشت افیون کومکمل طور پرختم کر دیئے ، منشیات کی آغاز اس افیون سے شروع ہوتی ہیں جس سے کئی جوانوں کی زندگی داو پر لگ جاتے ہیں عوام کی طرف سے شکایات پر اور اس نشہ اور خطرناک چیزوں سے نجات دلانے پر ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ میں افیون کے خلاف متحدہ اپریشن کرکے کامیاب مہم میں افیون کو تلف کر دیئے ،جس کی استعمال سے نقصانات بہت بڑا ہیں اور علاقہ میں امن کی حلل نئی نسل کی بے راہ ،اور جرائم کا کثرت ہوتے ہیں ان کی انسداد کے لئے ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کو بروقت کاروائی کرنے کو احکام جاری کرکے مکمل طور پر کاروائی کی گئی ،عوامی خلقوں اور مقامی عمائدین کی پولیس کو اپریشن میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،جبکہ مزید معلومات ہونے پر باقاعدہ کاروائی کی جائے گی#