لنڈی کوتل ،گراں فروشوں اور ذخیرا ندوزوں کیخلاف کارروائی ،9 دکاندار گرفتار

لنڈی کوتل ،گراں فروشوں اور ذخیرا ندوزوں کیخلاف کارروائی ،9 دکاندار گرفتار

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل بازار میں عوامی شکایات پر پولیٹکل انتظامیہ نے گراں فروشی اور صفائی نہ ہونے پر 19 دوکانداروں گرفتارکرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا ،ہفتے میں ایک بار بازار میں صفائی اور نرخ نامے چیک کئے جائینگے،تحصیلدار فراز قریشی لنڈیکوتل بازار میں عوامی شکایات پر نائب تحصیلدار فراز قریشی ر لائن افیسر سعیدافریدی اسسٹنٹ لائن افیسر ابراھیم شینواری نے لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ لنڈیکوتل بازار کے مختلف دوکانوں پر چھاپے مارکر صفائی کی صورتحال اور نرخ نامے چیک کئے اس دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر دوکانداروں سے مختلف اشیاء خورد نوش قبضے میں ضائع کر دیا اورمقرہ قیمت سے زیادہ قیمتں لگانے والے 19 دوکانداروں کو گرفتار کر کے لنڈیکوتل حوالات میں بند کردیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نائب تحصیلدار فراز قریشی نے کہاکہ تمام دوکانداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ لنڈیکوتل بازار میں غیر معیاری مشروبات اور زائد معیاد اشیافروخت کرنے اور گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگااور ہر ہفتے بازار میں صفائی کی صورتحال چیک کیا جائے گا اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -