کوہاٹ ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مختلف اڈوں کا دورہ

کوہاٹ ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مختلف اڈوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کا ٹریفک پولیس انچارج داد خان اور عرب جان کے ہمراہ مختلف اڈوں اور چوکوں کا دورہ‘ شہر بھر میں آگاہی مہم کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے ملاقاتیں‘ بغیر نمبر پلیٹ اور پرمٹ کے گاڑی مالکان کو تین دن کی وارننگ‘ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ قیصر ناز نے ٹریفک پولیس انچارج داد خان اور عرب جان کے ہمراہ ضلع کے مختلف اڈوں‘ چوکوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا اور شہر بھر میں آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نئے ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرنے اور جملہ دستاویزات ہر آن اپنے ہمراہ رکھنے کی تلقین کی انہوں نے بغیر نمبر پلیٹ اور پرمٹ کے گاڑی مالکان کو تین دن میں متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کی ہدایت کی اور وارننگ دی کہ تین دن بعد ایسی گاڑیوں کا چالان کیا جائے گا اور اس حوالے سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔