ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج حیات گل نے قتل ا ور قدام قتل کے جرم میں ملوث گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بر ی کرنے کے احکامات جاری کردئیے استغاثہ کے مطابق ملزم سہیل ولد دلدار خان سکنہ بڈھ بیر پر الزام تھا کہ اس نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں 29مارچ 2011کوفائرنگ کرکے مسماۃ دلاویز کوقتل اور طلاء بی بی کو زخمی کردیا تھا ملزم کے خلاف مدعی سید شفیق نے مقدمہ درج کردیا تھا عدالت نے سماعت کے دوران وکیلوں کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے