تورڈھیر میں اسد قیصر لاہور پریس کلب کی نئی کابینہ سے آج حلف لیں گے

تورڈھیر میں اسد قیصر لاہور پریس کلب کی نئی کابینہ سے آج حلف لیں گے

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصرآج تحصیل لاہور پریس کلب کی کابینہ سے حلف لیں گے، دیگرمہمانان گرامی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ عبدالکریم خان اور تحصیل ناظم سہیل خان شامل ہونگے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاہور پریس کلب کی پروقار تقریب حلف برداری آج ہفتہ کے روز بوقت سہ پہر 2 بجے بمقام میونسپل کمیٹی تورڈھیر شہر ہوگی جسکے مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ہونگے جو کلب کی کابینہ برائے سال2016 سے حلف لیں گے تقریب میں ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مردان کے حکام، ضلع بھر کی صحافی برادری، دیگر اضلاع وتحصیل کے پریس کلبوں کے عہدیداران، صوابی اور مردان کے ایڈمنسٹریشن حکام،پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام،ضلع ناظم وضلع نائب ناظم سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں،ضلع بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات ،مختلف ٹریڈ یونینوں اور تنظیموں کے اراکین اور تمام مکاتب فکر لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے اس موقع پر تحصیل لاہور پریس کلب کے صدر بابو لاجبر ، جنرل سیکرٹری انورالحق، فنانس سیکرٹری ظفراقبال سائل، پریس سیکرٹری محمد سیار، سینئر نائب صدر اول ہارون اعوان،سینئر نائب صدر دوم مستجاب خان ایڈوکیٹ،نائب صدر اول محمود جان، نائب صدر دوم خالد عثمان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری روح الامین،، سیکرٹری اطلاعات راحت یوسفزئی اور آفس سیکرٹری ملک مہردل حلف اٹھائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -