کرک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،39 اشتہاری گرفتار

کرک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،39 اشتہاری گرفتار

  

کرک ( بیورورپورٹ ) کرک پولیس کی کاروائی دو ہفتوں کے دوران 39 اشتہاری ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 12افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ فارن ایکٹ کے تحت دو اور کرایہ مکان ایکٹ کیخلاف ورزی پر اب تک چھ مقدمات درج کئے ۔تفصیلات کے مطابق کرک پولیس نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں 39مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8کلو گرام چرس ، دو رائفلز ،پانچ بندوق ،9پستول ، دو کلاشنکوف اور 203مختلف بور کے کارتوس قبضے میں لئے گئے جبکہ فارن ایکٹ کے تحت دو مقدمات اور کرایہ مکان ایکٹ کیخلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں 6مقدمات درج ہوچکے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -