پختون ملک وقوم کے خیرخواہ اور سچے مسلمان ہیں ، مظفر سید ایڈووکیٹ

پختون ملک وقوم کے خیرخواہ اور سچے مسلمان ہیں ، مظفر سید ایڈووکیٹ

  

بلامبٹ(نمائندہ پاکستان) پختون قوم پاکستان کا خیر خواہ اوراسلام کیساتھ محبت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ پختون قوم کو اسی خدمات کی سزامل رہی ہے ان خیالات کا اظہاروزیرخزانہ خیبر پختونخواہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے دیر بہار امن میلہ کے اختتامی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ خان وزیر،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمد رسول خان،ڈسٹرکٹ ناظم عبدلرشید،تحصیل ناظم تیمرگرہ محمد ریاض ایڈوکیٹ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان ،ٹی ایم او عطاء اللہ خان و دیگر حکام بھی موجود تھے انہوں نے لوئر دیر کے شہدائے امن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان شہداوں کی قربانی کی بدولت اج امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل تاریخ کا مطالعہ کرے کیونکہ جو قومیں اپنے تاریخ کی نشیب وفراز سے با خبر نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔ترقیاتی کاموں کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ سٹی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے جسمیں سٹیڈیم،چلڈرن پارک کیلئے رقم مختص کیگئی ہے گلی کوچہ جات کی پختگی پر سترہ کروڑ روپے خرچ کیگئی ہے اور صاف پانی کیلئے گریوٹی سکیم کی فزیبلیٹی تیار کرنے پر کام شروع ہے اور یہ ایک ماڈل سٹی ہوگا۔ انہوں نے دیربہار امن میلہ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی ممیلوں کا انعقاد ائندہ سر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا تاکہ امن کی فضاء سے لوگ مستفید ہو سکیں اور نئی نسل کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ اس میلہ میں سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے جس اتحاد اور محبت کا اظہار کیا ہے اس سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبت کی فضاء قائم ہو گی تقریب کی اخر میں طلباء طالبات ،سول سوسائٹی ،صحافیوں اور سیاسی رہنماوں کو ان کی بہترین کارکردگی پرا یوارڈزسرٹیفیکیٹ اورشیلڈ دیئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -