بریکوٹ میں اے این پی کا ٹارگٹ کلنگ اور کسٹم ایکٹ کیخلاف مظاہرہ

بریکوٹ میں اے این پی کا ٹارگٹ کلنگ اور کسٹم ایکٹ کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بریکوٹ(نمائندہ پاکستان )عوامی نیشنل پارٹی کا بریکوٹ میں کسٹم ایکٹ اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ، سرخ جھنڈو ں کاہجوم کسٹم ایکٹ اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مین شاہ راہ کو بند کردیا ۔بعد میں مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیا ر کی اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی وقارخان ،فضل اکبر خان ،ابراہیم دیولئی ،پرویز خان،ڈاکٹر جہانزیب بونیری نے خطاب کیا ۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی نے سوات میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔سینکڑوں لوگ مین شاراہ پہ نکل گئے اور مین شاہ راہ کو بند کر دیا اس موقع پر ٹارگٹ کلنگ کسٹم ایکٹ ،ریت بجری پر صوبائی حکومت کی پابندی اور بریکوٹ پریس کلب کے خلاف جاری نوٹسز کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئی مقررین نے کہا کہ جب تک باچا خان کا ایک بھی سپاہی زندہ ہو کسٹم ایکٹ منظور نہیں ہونے دیں گے ۔صوبائی اور مرکزی حکومت دغلہ پالیسی بند کر دیں کیوں کہ یہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اور امیر مقام کے ایماں پر یہ ٹیکس نافظ ہورہا ہے یہ لوگ یہاں مگر مچ کے آنسوں رو رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی اور سینٹ میں یہ لوگ کسٹم ایکٹ کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے ہیں ۔عمران خان نے آج تک کسٹم ایکٹ کے خلاف بات تک نہیں کی ہم کہتے ہیں کسٹم ایکٹ کسی کا باپ بھی نافظ نہیں کر سکتا ،ٹارگٹ کلنگ ہمارے کارکنوں کے خلاف جاری ہے لیکن موجودہ حکومت سوئے ہوئے پڑے ہیں لیکن دہشت گرد سن لے کہ آپ کے گولیاں ختم ہوجائیں گے لیکن ہمارے سینے ختم نہیں ہونگے کب تک باچا خان کے سپاہیوں کو مروائیں گے جب تک باچا خان کا ایک بھی سپاہی زندہ ہو قوم کی حقو ق کی بات کر تے رہیں گے ۔صوبائی حکومت نے طلباء اور اساتذہ کے ہاتھوں میں بندوقیں دے کر قلم چھین لی یہ ہے تبدیلی کے دعوے داروں کا اصل تبدیلی ،قوم سے دو وقت کی روٹی چھین رہے ہیں ریت اور بجری پر پابندی پوری طور پر ہٹائی جائے بصورت دیگر اس کے خلاف سڑ کوں پر نکل آئیں گے۔