ایس ایس پی آپریشنز کا فقیر آباد تھانہ کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کا فقیر آباد تھانہ کا دورہ

پشاور ( کرائمز رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ فقیر آباد کے معائنے کیلئے سر پرائز ویزیٹ کیا اس دوران تھانے کی صفائی ،تھانے کی ریکارڈ ،رجسٹرات چیک کی،حوالات میں بند افراد سے ملے اور دیگر حالات کا جائزہ لیا ۔ایس ایس پی صاحب کی سر براہی میں اے ایس پی فقیر آبادکے آفس میں سٹریٹ کرائم کے حوالے سے میٹنگ بھی کی گئی جس میں اے ایس پی فقیر آباد اور SHO,sنے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق 15 اپریل 2016 کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے تھانہ فقیر آباد کے معائینے کیلئے اچانک دورہ کیا اس دوران ایس ایس پی صاحب نے تھانہ کی صفائی ،ریکارڈ اور مختلف رجسٹرات چیک کی اور رجسٹربرائے گزٹڈ آفسران میں اپنے تاثرات کا اندراج کیا تھانے کے حوالات میں بند افراد سے ملے اور تھانے کی دیگر حالات کا جائزہ لیا پانی و دیگر مسائل کے حل کیلئے ایس ایس پی صاحب نے احکامات جاری کی ۔ اے ایس پی فقیر آباد کے آفس میں ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں فقیر آباد ڈویژن میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی اس موقع پر اے ایس پی فقیر آباد وسیم ریاض، ایس ایچ او فقیر آباد ہارون جدون،اے ایس ایچ اوپہاڑی پورہ و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر