مٹہ پریس کلب اپر سوات کا تحصیل کونسلر کی کوریج کا بائیکاٹ

مٹہ پریس کلب اپر سوات کا تحصیل کونسلر کی کوریج کا بائیکاٹ

سوات (نمائندہ پاکستان ) مٹہ تحصیل کونسل کے اجلاس میں مٹہ یوسی پیر کلے سے منتخب تحصیل کونسلر نجیب اللہ خان کے صحافیوں کے بارے میں نا زیبا الفاظ اور نامناسب روئے کے بنا پر ان کے کسی بھی قسم کے کوریج سے بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے کے منہ سے اس قسم کے الفاظ نکلنا تشویش کی بات ہیں مذید بات کر تے ہوئے مٹہ پریس کلب اپر سوات ممبران نے کہا کہ اگر کسی کو کسی سے زاتی دشمنی ہے تو ان کا نام لیکر بات کر نی چاہئے سارے صحافیوں پر الزامات لگانے سے پہلے تحصیل کونسلر خود اپنے گریبان میں جھانکے ،مٹہ پریس کلب کے صحادیوں نے مشترکہ طور پر فیصلی کیا ہیں کہ یہ اجلاس تو افراتفریح کا شکار بنا لیکن ائیندہ تحصیل کونسل کے اجلاس میں تحصیل کونسلر نجیب اللہ خان اپنے کی ہوئے باتوں اور الزامات پر وضاحت کرینگے۔اس موقع پرمٹہ پریس کلب اپر سوات کے صحافیوں یہ کونسل میں یہ بھی کہا کہ ائیندہ کے اجلاس میں اگر مٹہ پریس کلب کے ریجسٹررڈ صحافیوں کے علاوہ کو ئی دوسرا نام نہاد فیس بک صحافی ایا تو مٹہ پریس کلب تحصیل کونسل سے بھی بائیکاٹ کریگی۔ جس پر تحصیل کونسل کے ممبران نے مٹہ پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کے ائندہ کیلئے مٹہ پریس کلب کے ممبران کے علاوہ کسے دوسرے نام نہاد صحافی کو اجلاس میں نہیں چھوڑا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر