وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے اسلام آباد میں افسران و اہلکاروں کے تبادلے
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے اسلام آباد زون میں متعدد افسران و اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایف آئی اے حکام نے مزید کرپٹ افسران کے تبادلوں کی فہرست مرتب کرلی ہے ،کرپٹ افسروں کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے معاونت مانگ لی گئی ہے، مبینہ کرپشن کی شکایات پر اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے مزید افسران اور اہکاروں کے تبادلے کر دیئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل راولپنڈی کے انسپکٹر وسیم احمد معطل کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر کی دونوں شفٹوں کے افسران اور اہلکار تبدیل۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر ائیرپورٹ پر امیگریشن اسٹاف کی ڈیوٹی آٹھ آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹوں میں کردی گی اسلام آباد ائیرپورٹ امیگریشن کاؤنٹر، انسداد انسانی سمگلنگ سیل اور اینٹی کرپشن سیل سے افسران اور اہلکاروں کو ائیرپورٹ پر تبدیل کردیا گیا۔انسپکٹر اسحاق خانانسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل انسپکٹر عطاالرحمن انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل سب انسپکٹر دانش سرفراز کارپورٹ کرائم سرکل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل ،سب انسپکٹر ساجد محمود انسداد انسانی سمگلنگ سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن ،سب انسپکٹر غلام رسول کھوکھر اینٹی کرپشن سیل سے ائیرپورٹ امیگریشن تبدیل ، کردیا گیا۔