بچن سے وزیر اعظم بننے کا شوق، عمران جیسا بد زبان سیاستدان آج تک نہیں دیکھا: خواجہ سعد رفیق

بچن سے وزیر اعظم بننے کا شوق، عمران جیسا بد زبان سیاستدان آج تک نہیں دیکھا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان کو بچپن سے ہی وزیراعظم بننے کا شوق ہے، پانامہ لیکس کے معاملہ پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پاکستان میں موجود ہیں اور ہر انکوائری میں پیش ہوں گے۔ جوڈیشری اس معاملہ کی انکوائری کرنے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ عمران خان سے زیادہ بدزبان سیاستدان آج تک نہیں دیکھا جو ہر عدالتی کمیشن پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کینٹ اسٹیشن پر ملتان اور لاہور کے درمیان ’’ملتان ایکسپریس‘‘ ٹرین کو بحال کرنے کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا۔ ریلوے اور پی آئی اے کا اربوں روپے کا خسارہ ہمیں ورثہ میں ملا ہے لیکن اب ریلوے بہتری کی طرف گامزن ہے مجھے خوشی ہے کہ ریلوے پاکستان نے ملتان ڈویژن کیلئے بڑی سفری سہولت کا اجراء کرتے ہوئے ’’ملتان ایکسپریس‘‘ چلائی ہے۔ اسی طرح موسیٰ پاک کو بھی نئے ایک کے ساتھ چلایا جارہا ہے جن کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر ’’ملتان ایکسپریس‘‘ ٹرین کو 90روز کیلئے چلایا جارہا ہے۔ ’’موسیٰ پاک ایکسپریس‘‘ ٹرین خسارے میں چل رہی ہے اور ریلوے پاکستان خسارے والی ٹرینیں نہیں چلاسکتا جبکہ ’’ملتان ایکسپریس‘‘ ٹرین کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ ’’موسیٰ پاک ایکسپریس‘‘ کے خسارے کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ ملتان اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جانیوالی مہر ایکسپریس ٹرین کو بھی ایئر کنڈیشنڈ کیا جارہا ہے، ملتان پاکستان کا تاریخی شہر ہے اس کے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کے لیے بجٹ 2016-17ء میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ملتان ڈویژن میں ’’پبلک ری لیشن آفس‘‘ قائم کریں گے جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے ’’ای ٹکٹنگ‘‘ کا اجراء بھی کررہے ہیں جس کی بدولت مسافر گھروں یا پرچون کی دکانوں پر بیٹھ کر بھی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی ٹکٹ آپ بُک کرسکیں گے۔ ٹرینوں کو الیکٹرک سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے ’’پاک چائنہ اکنامک کوریڈور‘‘ کے تحت فیز ون کے آخر میں ڈالا گیا ہے۔ مسافر ٹرینوں کی سپیڈ کو 1سو 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک لے کر جائیں گے جس میں حیدر آباد، کراچی اور ملتان سمیت لاہور کو بھی ترجیح دی گئی ہے جس سے لاہور کا سفر 3گھنٹے تک ہوجائے گا۔ ’’ملتان ایکسپریس‘‘ اور ’’موسیٰ پاک ایکسپریس‘‘ کو وائی فائی سے منسلک کیاگیاہے جبکہ ٹرینوں میں صفائی ستھرائی کا نظام اور باتھ رومز سسٹم بھی کو بہتر کررہے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شیخ طارق رشید، عمران لیاقت، ملک محمد انور، حماد نواز ٹیپو، مشیر برائے ریلوے انجم پرویز، چیف انجینئر ڈیزائن شاہ خان افشار، آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی، ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق خان، ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ظفر اﷲ کلہوڑ سمیت ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔مزید براں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ جلد ہی ای ٹکٹنگ سسٹم شروع کررہے ہیں جس سے نہ صرف ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت ختم ہوگی بلکہ گھرمیں بیٹھ کر اپنی مرضٰ کی گاڑی کاٹکٹ حاصل کیاجاسکے گا۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ای ٹکٹنگ سسٹم کا80 فیصدکام مکمل کرلیاگیاہے اسی طرح ریلوے کی زمین جوکہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق تقریباََایک لاکھ 67ایکڑہے اس کامکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈبنانے کے لئے کام شروع ہے جس کے بعد اس میں تقریباََپندرہ ہزار ایکڑ کامزیداضافہ سامنے آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کی وزارت کاچارج سنبھالے ہوئے تقریباََتین سال ہوگئے ہیں اوراب بھی ہرروز ایک نئی خرابی سامنے آتی ہے اورہم اسے ٹھیک کرکے آگے کاسفر شروع کردیتے ہیں،ریلوے میں جیالے اورمتوالے بھرتی کئے گئے ،سیاسی مداخلت نے اس کو تباہ کیا۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ جب ریلوے کی وزارت سنھبالی توآمدن18ارب 6کروڑتھی اب جون2016تک ہم 35ارب پلس حاصل کرلیں گے ۔اسی طرح فریٹ ٹرینوں کی آمدن ایک ارب 80کروڑتھی وہ بھی جون تک 12 ارب تک حاصل کرلیں گے لیکن ابھی بھی ٹرین سیکٹرکی بہتری کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کے پاس ریلوے کی زمین تھی وہ ہمیں نہیں مل رہی تھی اب بھی کے پی کے نے ہمارے نام ٹرانسفرکی ہے باقی صوبوں میں بھی ریلوے کے زمین اپنے نام ٹرانسفرکرانے کیلئے ہمیں شایددوبارہ سپریم کورٹ جاناپڑے۔سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجرمنصوبہ ہے اس کے تحت کراچی ،ملتان ،لاہور ،پنڈی ،پشاور اورطورخم تک ریلوے لائن بچھانے‘اپ گریڈکرنے کے پروجیکٹ پرآئندہ چھ ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔ابتداء ملتان سے ہوگی اورپھرلاہور ،کراچی سیکشن پرٹرینوں کی رفتار160کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوجائے گی اسی طرح لاہور ،کراچی ،روٹ پرڈبل ٹریک ڈال دیاگیاہے،لاہور،پشاورابھی کام رہتاہے اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گیارہ ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے اس میں ملتان نہیں ہے ملتان دوسرے مرحلے میں شامل ہوگاجس کے تحت 31ریلوے سٹیشنزکی اپ گریڈیشن جدیدمعیار کے مطابق ہوگی ۔اس کے علاوہ کوشش کررہے ہیں کہ ایکسیلیٹرزبھی متعارف کرائے جائیں ،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ مہرایکسپریس ملتان سے پنڈی چلتی ہیکواب گریڈکرنے کیلئے اے سی سٹینڈرڈکی کوچز فراہم کررہے ہیں تاہم دیگر اوربہت سی ٹرینون کواپ گریڈ کرنے کے لئے کم ازکم تین سال لگ سکتے ہیں،میں سمجھتاہوں کہ ملتان کو اسلام آباد سے تیز ترین روابط کیلئے ایک اورٹرین کی اشدضرورت ہے اس پرآئندہ چند دنوں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مشاورت کروں گا۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ کراچی ملتان کے درمیان کارگو ٹرین چلاناچاہتے ہیں لیکن یہاں کی بزنس کمیونٹی نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔اس ٹرین کاکرایہ بھی کم ہوناتھااورسفرکاوقت بھی کم ،اسی طرح ملتان سے چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس میں ریلوے کونقصان ہورہاہے ہم اس میں وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں ملتان ایکسپریس بھی اب آپ کو دے دی ہے لیکن 90روز کے بعدہم خرچ اورآمدن کاحساب کریں گے یہ نہیں ہوسکتاکہ ریلوے نقصان برداشت کرتارہے۔ہاں اگرآپ کوان ٹرینوں کے اوقات تبدیل کرانے ہیں توہم میٹنگ کرکے ایساکرسکتے ہیں ،انڈستریل سٹیٹ ملتان کے ریلوے پھاٹک کاطویل وقت تک بندرہنے کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹرکوخودآگے بڑھناچاہے ہرکام حکومت کے ذمہ نہیں ڈالناچاہیے ۔آپ یہاں پرپل یاانڈرپاس بنانے کاکام شروع کریں ہم بھی آپ کاساتھ دیں گے۔اسی طرح فریٹ ٹرین سٹی یاکینٹ سٹیشن کی بجائے اگرآپ شیرشاہ جنگشن سے چلاناچاہتے ہیں توہم اس کیلئے بھی تیارہیں ۔خصوصاََجنوبی پنجاب کے ترقیاتی کاموں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے لیکن آپ ایسانہیں سمجھتے توپھربھی ایک دوسرے سیاستدان یوسف رضاگیلانی نے تویہاں بے انتہاترقیاتی کام کرائے ہیں آپ ان کی توتعریف ضرورکریں ۔قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر میاں فریدمغیث شیخ نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم موجودہ حکومت کے بہت سے اقدامات کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں اسٹیشن شیرشاہ کو سی پیک کے تناظرمیں جنوبی پنجاب کاماڈل ٹرانزٹ حب بنایاجائے ۔پیرمختتار والاکے مقام پرڈرائی پورٹ ان لینڈکنٹینرٹرمینل قائم کیاجائے ،مسافروں کیلئے ریلوے اسٹیشن پرضروری سیکورٹی اورجدیدسہولیات مہیاکی جائیں ۔ملتان سے کراچی اورملتان سے پنڈی کیلئے نئی گاڑیاں یاملتان کوبائی پاس کرکے چلنے والی ایکسپریس ٹرینوں کوملتان میں سٹاب دیاجائے۔
سعد رفیق