جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ ،12افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ ،12افراد ہلاک ، متعدد زخمی
جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ ،12افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے شہر کوماٹو میں 7.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث مزید 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.3ریکارڈ کی گئی جسس سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 3افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی گر گئیں ۔تین ہلاکتوں کے بعد زلزلے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 تک جا پہنچی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جاپان میں گزشتہ دو روز کے دوران آنے والا یہ دوسراز لزلہ ہے ۔ ایک روز قبل جاپان کے جنوبی علاقے میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے سے  9افراد ہلاک ہو ئےتھے تاہم آج مزید 3افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 12 ہو گئی ۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے مزید 15 ہزار فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔