پانا ما لیکس معاملہ: سینٹر رحمان ملک کا انٹرپول کو خط، تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

پانا ما لیکس معاملہ: سینٹر رحمان ملک کا انٹرپول کو خط، تحقیقاتی کمیٹی بنانے ...
پانا ما لیکس معاملہ: سینٹر رحمان ملک کا انٹرپول کو خط، تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانا مالیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پانا مالیکس کی ذمہ داری کا تعین کرنا انٹرپول کا فرض ہے لہذا منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے ۔

لندن روانگی سے قبل نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر سب سے پہلے ایکشن پاناما کے صدر کیخلاف ہونا چاہیے، پاناما کے صدر کی گرفتاری اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انٹر پول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ  ہر کسی سے ہاتھ ملانے کا مطلب ملاقات نہیں ہوتا ، پیپلز پارٹی متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں آصف زرداری کے وطن واپسی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، لندن کوئی پلان لے کر نہیں جارہا پتا نہیں زرداری صاحب نے کیوں بلایا ہے، نواز شریف کی عیادت کا فیصلہ آصف زرداری خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس  صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے اوریہ  ٹھنڈا نہیں ہوگا بلکہ چلتا رہے گا اپنے ملک میں اس معاملے کو ٹھنڈا کرنا پڑے گا لیکن ہم دھرنے اور توڑ پھوڑ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -