راجن پور آپریشن : کچے کے علاقے میں 3گھنٹے نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو نافذکر دیا گیا

راجن پور آپریشن : کچے کے علاقے میں 3گھنٹے نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو نافذکر دیا ...
راجن پور آپریشن : کچے کے علاقے میں 3گھنٹے نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو نافذکر دیا گیا

  

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) راجن پور کچے کے علاقے میں تین گھنٹے نرمی کے بعد دوبار کرفیو نافذ کر کے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس اور فوج کا چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن کے بعد کرفیو میں تین گھنٹے کیلئے نرمی کی گئی تھی جس کے بعد علاقے میں دوبار کرفیو نافذ کر کے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی پی اوغلام مبشر میکن نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ راجن پور کے علاقے کچابنگلااچھا،کچاشاہ والی،کچاسون میانی،مورواورکچاجمال میں دو گھنٹے کیلئے کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے اور لوگ صبح 9 بجے تک اپنے ضرور ی کا م کر سکتے ہیں جس کے بعد ایک گھنٹہ مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا اور تین گھنٹے کی نرمی کے بعد چھوٹو گینگ کیخلاف ایک بار پھر آپریشن ضرب آہن شروع کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں چھورٹو گینگ کی حراست سے پولیس کے 24مغوی اہلکار بازیاب کرا لئے گئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : راجن پور /اہم خبریں